28 اگست 2018 - 18:30
عید غدیر امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کا مظہر ہے: اصغریہ

سید پسند علی رضوی نے کہا کہ دشمن عالم اسلام میں اختلاف کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اور غدیر کا عظیم درس، اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے عید غدیر پہ اپنے جاری کردہ پیغام  میں کہا ہے کہ عید سعید غدیر امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کا مظہر ہے، واقعہ غدیر کے سلسلے میں کسی بھی شک و تردید کی گنجائش نہیں ہے،امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو پیغمبر  اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کے دور کے لئے امام منصوب کیا جانا اور حکومت، سیاست، قیادت اور پیغمبر  اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امت کی رہنمائی اور انتظامی ،امور پر توجہ، واقعہ ، غدیر کی انتہائی  اہم  اور حساس حقیقتیں ہیں،  یہ ان اہم معارف کا حصہ ہیں جو واقعہ غدیر میں پوشیدہ ہیں، یہ تمام مسلمانوں کے لئے اور مسلمانوں کے زمانہ حال و مستقبل کے لئے بڑا عظیم سبق بھی ہے،  

سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ دشمن عالم اسلام میں اختلاف کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اور غدیر کا عظیم درس، اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے، اور اس عمل کو انجام دینے کے لیئے ضروری ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے مقدسات کی اھانت کرنے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے اجتناب کریں اور جیسا کہ حج کے پیغام میں بیان کیا ہے کہ مسلمان مفکرین امت اسلامی کے درمیان اتحاد اور اسلامی انسجام کو مضبوط و مستحکم بنا کر عالم اسلام میں شیعہ  اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کی سامراجی طاقتوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیں،  غدیر ولایت کا درس دیتی ہے،ہمارے اوپر لازمی ہے کہ ولایت کے مفہوم کو سمجھتے ہوئے  ولی فقیہ کے امر کی اطاعت کریں، ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت ولایت غدیر کا تسلسل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲